جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صعدہ، مآرب، حجہ اور الجوف پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صرواح کے علاقے نجد العتق پر آٹھ بار، مدغل الجدعان پر چھے بار اور صوبہ مآرب کے مجرز علاقے پر دو بار بمباری کی۔
صوبہ صعدہ کےالفرع علاقے پر چار ، صوبہ حجہ کے علاقے حیران پر تین، صوبہ الجوف کے المطمہ پر دو اور خب و الشعف پر ایک بار بمباری کی۔ ابھی تک ان حملوں میں کسی طرح کے جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ سامنے نھیں آئی ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے یمن کے لئے امداد اکٹھا کرنے کے دعوے کے ساتھ منعقد ھونے والی ریاض کانفرنس پر رد عمل ظاھر کرتے ھوئے کہا کہ جارح ممالک، یمن کی مدد کے بھانے بھیک مانگ رھے ہیں۔
تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ جارح سعودی اتحاد جو یمن کے محاصرے اور اس پر جارحیت کے باعث سیاسی و اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ھو چکا ہے، ریاض کانفرنس طلب کر کے یہ ظاھر کرنا چاھتا ہے کہ ان کا مقصد یمن کے عوام کی مدد کرنا ہے۔
تحریک انصارللہ کے ترجمان نے یمن کے لئے ریاض کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک پر تنقید کرتے ھوئے کہا کہ اس کانفرنس میں شرکت کرنے والوں کو مجرموں کے پروپیگنڈوں کے جانھسے میں نھیں آنا چاھئے اور جو بھی ملک یمن کی مدد کرنا چاھتا ہے اسے چاھئے کہ محاصرہ ختم کر کے اور حملے رکوانے میں یمن کی مدد کرے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے بھی اعلان کیا ہے کہ بحرانِ یمن کا راہ حل صرف حملے روکنا اور محاصرہ ختم کرنا ہے اور ایک ناکام کانفرنس کے ذریعے حقائق پر پردہ نھیں ڈالا جا سکتا۔
سعودی عرب، امریکہ متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ھزار پندرہ سے یمن پر مسلسل حملے کرنے کے علاوہ اس ملک کا زمینی، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ھوئے ہے۔
یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جنگ افروزی کے نتیجے میں اب تک سولہ ھزار سے زیادہ یمنی شھید، دسیوں ھزار زخمی اور لاکھوں افراد در بدر اور بے گھر ھو چکے ہیں۔
سعودی عرب کی فوجی جارحیت کے باعث غریب عرب ملک یمن کو غذا اور دوا کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ یمن کے عوام کی بھرپور استقامت کے باعث سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل نھیں ھوا ہے۔
ریاض کانفرنس کے شرکاء مجرموں کے جھانسے میں نہ آئیں: تحریک انصار اللہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 228