تل ابیب میں سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر کورونا وائرس کے سلسلے میں نتن یاھو کی پالیسیوں کے خلاف مظاھرے کئے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صھیونی باشندے، تل ابیب کے رابین اسکوائر پر اکٹھا ھوئے اور اسکوائر کی جانب آنے والی تمام سڑکیں بلاک کر دیں۔ مظاھرین کا کھنا تھا کہ نتن یاھو کورونا سے پیدا ھونے والی صورت حال کو اپنے سیاسی مفادات کے لئے استعمال کر رھے ہیں۔ صھیونی فوجیوں نے مظاھرین پر دھاوا بول کر بارہ مظاھرین کو گرفتار کر لیا اور مظاھرین کو منتشر کرنے اور راستے کھلوانے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔ انتھا پسند صھیونی کابینہ نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے بھانے صھیونی فوج کے اختیارات بڑھا دیئے ہیں۔
صھیونی وزیر اعظم کے خلاف اسرائیل میں مظاھرے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 204