www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

906116
عراقی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی کابینہ کے باقی سات وزیروں کو بھی اعتماد کا ووٹ دے دیا ہے۔
عراقی میڈیا کے مطابق ھفتے کو عراقی پارلیمنٹ سے سات وزیروں کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی کابینہ مکمل ھو گئی۔
سنیچر کو جن وزیروں نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ان میں وزیر خارجہ فواد حسین اور پیٹرولیئم کے وزیر احسان عبد الجبار بھی شامل ہیں۔
عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی کابینہ بائیس مرکزی وزیروں پر مشتمل ہے۔ ان میں سے پندرہ وزیروں کو سات مئی کو ھی پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ مل گیا تھا۔ عراق کی مرکزی کابنیہ کے بقیہ سات وزیروں کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے ھفتے کو پارلیمنٹ کا اجلاس ھوا اور ساتوں کابینہ وزرا اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رھے۔
عالمی تجزیہ نگار عراق میں وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی کابینہ کی تکمیل کو اس نقطہ نگاہ سے اھمیت دے رھے ہیں کہ عراقی حکومت دس جون سے، امریکی حکومت کے ساتھ بغداد واشنگٹن روابط کے تعین اور ملک سے امریکی افواج کے انخلا کے لئے مذاکرات شروع کرنا چاھتی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh