
کورونا نے ھندوستان میں تباھی مچادی جس کی وجہ سے ھندوستان متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔
ھندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں دن بدن اضافے کی وجہ سے ھندوستان گذشتہ 48 گھنٹوں میں دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ھونے والے ممالک کی فھرست میں پانچویں مقام پرآگیا ہے اورگزشتہ چوبیس گھنٹوں ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 9971کیسز رپورٹ ھوئے ہیں۔جس کے بعد اب ھندوستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد دو لاکھ 47 ھزار ھوگئی ہے۔
ھندوستان میں کورونا سے متاثرین اور مرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد ریاست مھاراشٹر میں پائی جاتی ہے۔ اس ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 2739 نئے مریضوں اور 120 نئی اموات کا اندراج کیا گیا جس کے بعد ریاست مھاراشٹر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 82968 اور مرنے والوں کی تعداد 2969 ھو گئی ہے۔
ھندوستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے ریاست تمل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے جھاں متاثرین کی تعداد 30152 اور مرنے والوں کی تعداد 251 ھو گئی ہے۔
تیسرا نمبر ھندوستان کے قومی دارالحکومت دھلی کا ہے جھاں متاثرین کی تعداد 27654 اور مرنے والوں کی تعداد 7 بتائی گئی ہے۔
چوتھے نمبر پر ریاست گجرات ہے جھاں متاثرین 19592 اور مرنے والوں کی تعداد 1219 ہے۔
ھندوستان کی ریاست راجستھان میں بھی کورورنا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے۔ اس ریاست میں اب تک کورونا سے 10331 افراد متاثر اور 231 افراد جان کی بازی ھار چکے ہیں۔
واضح رھے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 69 لاکھ 76 ھزار 45 ھو چکی ہے جبکہ اس سے ھلاکتیں 4 لاکھ 2 ھزار 170 ھو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 31 لاکھ 62 ھزار 87 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ھزار 586 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 34 لاکھ 11 ھزار 788 مریض صحت یاب ھو چکے ہیں۔
کورونا سے متاثرہ ممالک میں ھندوستان دنیا کا پانچواں ملک
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 257

