www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

375069
ھندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات پروگرام میں، دعوی کیا ہےکہ ھندوستانی فوجیوں نے لداخ میں چینی فوج کو کرارا جواب دیا ہے۔
ھندوستانی خبررساں ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماھانہ پروگرام من کی بات میں، لداخ سیکٹر میں چین کے ساتھ کشیدگی اور کورونا کے بحران سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
انھوں نے لداخ میں چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے تعلق سے کہا کہ ھندوستان دوستی نبھانا بھی جانتا ہے اور آنکھوں میں آنکھ ڈال کے جواب دینا بھی اس کو آتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان کے فوجیوں نے لداخ سیکٹر پر بہادری کا مظاھرہ کیا اور چینی فوج کو سخت جواب دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بات ایسے عالم میں کہی ہے کہ لداخ سیکٹر پر چین کے ساتھ کشیدگی اور پندرہ جون کو تضاد میں بیس ھندوستانی فوجیوں کے مارے جانے پر حزب اختلاف کے رھنماؤں نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے مودی حکومت پر چین سے دبنے کا الزام لگایا ہے۔ نریندر مودی نے من کی بات پروگرام میں کہا کہ عالمی برادری نے کورونا کے بحران میں ھندوستان کے جذبات کو محسوس کیا ہے اور اپنی سالمیت، خود مختاری اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے اس کی طاقت اور عزائم کو بھی دیکھا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh