www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

148210
عراق سمیت مختلف ممالک میں شدید ردعمل سامنے آنے کے بعد ایک سعودی اخبار نے آیۃ اللہ سیستانی کے اھانت آمیز کارٹون کو اپنی ویب سائٹ سے ھٹا دیا ہے۔
عراق کے مختلف سیاسی، سماجی اور مذھبی رھنماؤں اور گروھوں نیز عوام اور استقامتی گروھوں کے شدید ردعمل اور اسی طرح سوشل میڈیا میں شدید مذمت کے بعد سعودی اخبار الشرق الاوسط اپنی ویب سائٹ سے عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیۃ اللہ العظمی سیستانی کا اھانت آمیز کارٹون ھٹانے پر مجبور ھو گيا ہے۔
الشرق الاوسط نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ عراق کے بعض نیوز چینلز نے جان بوجھ کر جمعے کو شائع ھونے والے کارٹون کو ایسے پہلو عطا کر دیے جو سرے سے مدنظر ہی نہیں تھے۔
اس اخبار نے آيۃ اللہ سیستانی کے اھانت آمیز کارٹون کو اپنی ویب سائٹ سے ھٹانے کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ملکوں، شخصیات اور دینی قیادت کے سلسلے میں اپنے پیشہ ورانہ اصولوں کا پابند ہے اور اس کارٹون میں کسی بھی طرح عراق کے اعلی دینی رھنما سید علی سیستانی کی طرف اشارہ نھیں کیا گيا تھا اور وہ قابل احترام ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh