www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

957385
پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کے معاونین خصوصی برائے صحت اور ڈیجیٹل پاکستان مستعفی ھوگئے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان، تانیہ ایدروس اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفے منظور کرلئے ہیں۔ دونوں کے استعفے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے دواؤں کے اسکینڈل میں اپنے اوپر اپوزیشن کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی وجہ سے اور تانیہ ایدورس نے بعض حلقوں کی جانب سے غیر ملکی شہریت کا مسئلہ اٹھائے جانے پر اپنے عہدوں سے استعفی دیا ہے۔
گزشتہ دنوں پاکستانی میڈیا میں، وفاقی حکومت میں شامل ان ارکان کی ایک فہرست جاری کی گئی تھی جن کے پاس دوسرے ملکوں کی شہریت ہے ۔ اس فہرست میں تانیہ ایدروس کا نام بھی شامل تھا۔ تانیہ ایدروس کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے ۔ تانیہ ایدروس نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ ان کی کنیڈین شہریت ان کی پیدائش کا نتیجہ ہے اور وہ ہمیشہ پاکستانی شہری تھیں اور رہیں گی۔
تانیہ مرزا کے استعفے کے بعد ہی وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی اپنے استعفے کا اعلان کردیا۔ اس سے پہلے وہ صحت کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایچ او میں کام کرتے تھے۔
دونوں عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان آئے تھے۔ تانیہ ایدروس نے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی اور ڈاکٹر ظفر مرزا نے صحت کے امور میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

Add comment


Security code
Refresh