www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

905601
مقبوضہ سرزمین کے ھزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صھیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاھو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صھیونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاھو اور ان کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اسی سلسلے میں کل رات ان کے گھر کے سامنے شدید احتجاج کیا گیا اور ھزاروں اسرائیلی عوام نے ان کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے مظاہرین کو سرکوب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ۔
تل ابیب میں نیتن یاھو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج اب روز کا معمول بن گیا ہے جہاں پولیس مظاہرین کے خلاف ہر گزرتے دن کے ساتھ سختی سے نمٹ رہی ہے۔
نیتن یاھو کو کرپشن اور مالی بد عنوانیوں کے الزامات کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود وزارت عظمیٰ کے منصب پر رھنے کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ انہیں کورونا وائرس کی آڑ میں غیرجمھوری طریقے استعمال کرنے جیسے الزامات کا بھی سامنا ہے۔
کورونا وائرس کے باوجود حالیہ ہفتوں کے دوران تل ابیب میں صھیونی حکومت کے وزیراعظم کے خلاف متعدد بار مظاہرے ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ صھیونی حکومت کی ایک کورٹ نے اکیس نومبر کو مالی بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دھی کے الزامات میں اسرائیلی وزیراعظم پر باضابطہ طور پر فرد جرم بھی عائد کردی ہے۔
نیتن یاھو کو سودوں میں بدعنوانیوں کے چار بڑے مقدمات کا سامنا ہے جن کی مجموعی مالیت اربوں ڈالر بتائی جاتی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh