www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

902141
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی فضائی کوریڈور میں امریکی جنگی طیاروں کی جانب سے ایرانی ایئرلائنوں کے مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنا فضائی دھشتگردی ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پہلی بار ایسا نہیں کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت کے اس شیطانی اقدام سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی ایران دشمن پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں ۔
صدر ایران نے کہا امریکا کے پاس صرف ایک راستہ بچا ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ حق ، قانون ، سمجھوتے اوراصولوں پر عمل درآمد اور ایران کے عوام کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی کرے ۔
صدر حسن روحانی نے شہری ھوا بازی کے عالمی ادارے ایکاؤ ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ امریکی حکومت کی اس کے اس دھشتگردانہ اقدام پر سرزنش کریں۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیوں کی مدت میں توسیع کی امریکیوں کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ایران کے خلاف ایک قرارداد پاس کرانے کے لئے صبح سے شام تک دلالی کرتے ہیں تاہم انھیں اب تک کوئی کامیابی نہیں ملی اور اگر وہ اس میں کامیاب بھی ہوجائیں گے تو ایران انھیں منھ توڑ جواب دے گا۔
صدرحسن روحانی نے کہا کہ دشمن ایران کے اقتصاد کو درہم برہم اور اقتصادی بنیادوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ صدرحسن روحانی نے کہا کہ ایران کے عوام اپنی ہوشیاری سے دشمنوں کی سازشوں اور افواھوں کو ناکام بنا دیں گے۔

Add comment


Security code
Refresh