www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

844226
ابوظھبی کے ولی عہد کے سینئر مشیر نے کہا ہے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انجام پانے والی پروازیں سعودی عرب کے فضائی حدود کو استعمال کریں گی۔
صھیونی اخبار اسرائیل الیوم نے ابوظھبی کے ولیعہد کے سینئر مشیر کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ابوظھبی اور تل ابیب میں ایک دوسرے کا سفارت خانہ کھلنے کے ساتھ ہی یہ بھی طے پایا ہے کہ اسرائیلی طیارے سعودی فضائی حدود استعمال کریں گے۔
متحدہ عرب امارات کے ولیعھد کے سینئر مشیر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بحرین اور عمان بھی رواں سال کے اختتام تک باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔
صھیونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات قائم کرنے کی امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کے نتیجے میں جمعرات کو فریقین نے باھمی تعلقات کی استواری کے معاہدے پر دستخط کردئے۔
متحدہ عرب امارات کی اس حرکت کی اسلامی ممالک اور فلسطینی تنظیمیں سخت مذمت کر رہی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh