www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

748a6
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ غاصب صھیونی حکومت کی جانبداری، امریکہ کی تمام حکومتوں کی اٹل پالیسی رہی ہے، کہا ہے کہ ٹرمپ چلے گئے جبکہ بیت المقدس ہمیشہ باقی رہے گا۔
اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو مسئلۂ فلسطین کو دبا دینا چاہتے تھے، چلے گئے اور گم ہو گئے جبکہ بیت المقدس باقی رہے گا اور کبھی بھی نظروں سے اوجھل نہیں ہوگا۔
انھوں نے بیت المقدس کے بارے میں ایک آن لائن کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے تقریر کرتے ہوئے یہ شخص (ٹرمپ) مسئلہ فلسطین کو نابود کر دینا چاہتا تھا لیکن وہ خود ہی نابود ہو چکا ہے اور بیت المقدس ہرگز نابود نہیں ہوگا۔
اسماعیل ھنیہ نے صھیونی حکومت سے تعلقات استوار کرنے کے مقابلے میں عالم اسلام اور عرب دنیا سے ڈٹ جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سازباز، امت مسلمہ کے ضمیر کی عکاسی نہیں کرتا بلکہ یہ پیشمانی کا سبب ہے کیونکہ "فلسطین امانت ہے اور سازباز خیانت" ہے۔
واضح رہے کہ ستر ملکوں کی اہم شخصیات کی شرکت سے منعقد ہونے والی اس دو روزہ آن لائن کانفرنس کا نعرہ ہے: "بیت المقدس ایک امانت ہے اور اسرائيل سے تعلقات کی استواری خیانت ہے۔"

Add comment


Security code
Refresh