www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

651a1
داعش دھشتگرد گروہ نے مغربی بغداد میں حملہ کر کے کم سے کم گیارہ افراد کو قتل کردیا
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق داعش نے مغربی بغداد کے الرضوانیہ علاقے میں عراقی فوج کے ایک دیدہ بانی ٹاور پر حملہ کیا۔ اس حملے میں کم سے کم گیارہ لوگوں کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔
عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس گروہ کی باقیات ملک کے مختلف علاقوں میں گاہے بگاہے دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔
داعش دھشتگرد گروہ نے دوھزار چودہ میں امریکہ اور اس کے مغربی و عرب اتحادیوں منجملہ سعودی عرب کی مالی و فوجی مدد سے عراق پر حملہ کر کے بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا اور پھر نہتے عوام پر بے پناہ مظالم و جرائم کا ارتکاب کیا۔
عراق کے بعض علاقوں پر داعش کے قبضے کے بعد بغداد حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران سے دھشتگردوں کے خلاف جنگ میں مدد کی اپیل کی تھی۔
عراقی جوانوں نے اسلامی جمھوریہ ایران کی مشاورتی مدد سے سترہ نومبر دوھزارسترہ میں داعش کے آخری اڈے شہر راوہ کو دھشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا جس کے بعد عراق میں داعش کی کمر ٹوٹ گئی ۔

Add comment


Security code
Refresh