تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ اور بانی خادم حسین رضوی پچپن سال کی عمر میں پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاھور میں انتقال کر گئے۔
جیو نیوز کے مطابق فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا اور وہ جمعرات کو انتقال کر گئے ہیں۔
بریلوی طرز فکر کے حامل خادم رضوی اپنے سخت اندازِ بیان کے ساتھ سنہ دوھزار سترہ کے دوران پاکستان میں توہین رسالت کے متنازع قانون کے ایک بڑے حامی بن کر سامنے آئے تھے۔
لاھور میں شیخ زید ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اکبر حسین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ رات آٹھ بج کر اڑتالیس منٹ پر خادم رضوی کو مردہ حالت میں ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لیا گیا تھا اور اس سے قبل وہ یہاں زیر علاج نہیں تھے۔
ڈاکٹر اکبر حسین کے مطابق کسی کو مردہ حالت میں لائے جانے کی صورت میں ہسپتال موت کی وجہ کا تعین نہیں کرسکتا۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے اپنے ٹوئیٹس میں خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے خاندان کو تعزیت پیش کی۔
خادم رضوی کے انتقال پر عمران خان اور آرمی چیف نے افسوس کا اظہار کیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 188