www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

757e6
لبنان کے ایک تجزیہ نگار نے ایک عراقی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے شام اور عراق میں نئی جنگ شروع کرنے کے واشنگٹن کے پروگرام کا انکشاف کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے سیاسی مبصر اور مقالہ نگار ہادی قبیسی نے امریکا پر عراق اور شام میں تخریبی کاروائیاں کرنے اور ان ممالک کے امن و استحکام کو تباہ کرنے کے الزامات عائد کئے۔
انھوں نے عراقی ویب سائٹ المعلومہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا عراق اور شام میں اپنے ایجنٹوں داعش اور جوکر کے نام سے مشہور اپنے حمایت یافتہ بلوائیوں کے ذریعے نئی جنگ کا آغاز کرنے کی کوشش میں ہے۔
ہادی قبیسی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ عراق اور شام میں امریکا کا کردار تخریبی ہے، کہا کہ امریکا، جنوبی شام میں تخریبی کاروائیوں کے لئے شام کی جیلوں میں بند داعش کے عناصر کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ علاقے میں بحرانوں اور دھماکوں کی ایک وجہ شام میں امریکا کی فوجی موجودگی ہے۔
اس سے پہلے شام کے ایک رکن پارلیمنٹ علی الصطوف نے بھی کہا تھا کہ امریکا نے شامی اور عراقی عوام کو بھوکا مارنے کے لئے گندگی اقتصادی جنگ کا آغاز کیا ہے۔
انھوں نے کہا تھا کہ امریکا، مزاحمتی گروہوں کے کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ اور ان کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں بد امنی پھیلانے کے اپنے منصوبوں پر پانی پھرتا دیکھ کر امریکا تشویش میں مبتلا ہو گیا ہے کیونکہ مزاحمتی محاذ نے اس کے سارے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh