www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

2025 1روسی وزارت خارجہ نے ایران

کے جوہری پروگرام کے سیاسی و سفارتی حل کی حمایت کرتے ہوئے یورپی پابندیوں کو قانونی طور پر بے بنیاد قرار دیا۔

روسی وزارت خارجہ نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کے سیاسی اور سفارتی حل کی حمایت کا اعادہ کیا جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی مدت ختم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تعاون روسی قوانین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی بنیاد پر جاری رہے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ مستقبل کے تعاون کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔
بیان میں تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا گیا کہ وہ نئی کشیدگی سے بچنے پر توجہ دیں۔ ماسکو اس عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرنے کو تیار ہے۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یورپی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کی وہ پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں جو قرارداد 2231 کے تحت ختم کردی گئی تھیں۔
اقوام متحدہ کی قرارداد 2231، جو 2015 میں ایران کے ساتھ طے پانے والے جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن کی توثیق کرتی ہے، 18 اکتوبر 2015 کو نافذ ہوئی تھی اور اس کی 10 سالہ مدت اس ہفتے کے اختتام پر ختم ہورہی ہے۔ اس کے نتیجے میں اس قرارداد کے تحت اسلحہ اور میزائل سے متعلق تمام پابندیاں بین الاقوامی قانون کے تحت ختم ہوچکی ہیں، جس سے یورپی دعوے قانونی طور پر بے بنیاد ہوجاتے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh