فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 17 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

697127
بحرین کے عوام نے ایک بار پھر شھداء انقلاب سے وفاداری اور تحریک انقلاب جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق النویدرات قصبے کے عوام نے جمعے کو بھی قبائلی مظالم ، شیعہ مسلمانوں اور ان کے رھنماؤں کو نشانہ بنانے ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکیے جانے کی مذمت کی اور مقاصد کے حصول تک تحریک انقلاب جاری رکھنے پر تاکید کی تاھم ڈکٹیٹر بحرینی حکومت کے سیکورٹی اھلکاروں نے مظاھرین پر حملہ کیا اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا-
یہ بھی خبریں ہیں کہ بحرینی سیکورٹی اجلکاروں نے الدراز کے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور بحرینی مسلمانوں کو نماز جمعہ قا‏ئم کرنے کی اجازت نجیں دی –
بحرینی عوام کے حکومت مخالف مظاھرے دوھزار سترہ میں بھی بدستور جاری ہیں جو اس عزم کا ثبوت ہیں کہ اھداف کے حصول تک آل خلیفہ کی استبدادی حکومت کے خلاف بحرینی عوام کی تحریک جاری رھے گی –
بحرین میں چودہ فروری دوھزار گیارہ سے مظاھرے ھو رھے ہیں - بحرینی عوام سیاسی اصلاحات ، آزادی بیان ، عدل و انصاف کے قیام ، امتیازی سلوک کے خاتمے اور ملک میں ایک منتخب حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر رھے ہیں تاھم ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت ان کے مطالبات کو مسلسل دبانے کی کوشش کررھی ہے-

Add comment


Security code
Refresh