تھران کے خطیب جمعہ نے کھا ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران کی طاقت و عظمت نے اسلامی نظام اور ایرانی عوام کے خلاف دشمنوں کی سبھی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے-
تھران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے نماز کے خطبوں میں یورپی امور سے مربوط ایک عھدیدار کے دعوے کی جانب اشارہ کرتے ھوئے جس میں انھوں نے کھا تھا کہ اگر ایٹمی معاھدہ نہ ھوتا تو ایران کے خلاف جنگ ناگزیر تھی کھا کہ یہ ایک فریب اور جھوٹ ہے کیونکہ دنیا ایران کے ساتھ جنگ کرنے کی توانائی نھیں رکھتی اور ایرانی عوام آخری دم تک دشمنوں کے مقابلے میں دٹے ھوئے ہیں-
تھران کے خطیب جمعہ نے کھا کہ اگر امریکا اور دیگر طاقتیں ایران پر حملہ نھیں کرتی ہیں تو اس کی وجہ ایران کی طاقت اور اس کی عظمت ہے-
انھوں نے ایران کی دفاعی توانائیوں کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران آج دنیا کی ساتویں بڑی فوجی طاقت ہے-
انھوں نے بحرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کرتے ھوئے کھا کہ بحرینی عوام کی انقلابی تحریک رکنے والی نھیں ہے اور بحرینی عوام کا یہ انقلاب عوام پر مسلط آل خلیفہ کی پٹھو حکومت کے مقابلے میں ھر حال میں کامیاب ھوگا –
تھران کے خطیب جمعہ نے یمنی بچوں کی قاتل آل سعود حکومت کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ھوئے کھا کہ آل سعود حکومت اپنے بین الاقوامی حامیوں کی مدد سے بدستور یمنی عوام کا قتل عام کررھی ہے-
انھوں نے یمن میں آل سعود کے وحشیانہ اقدامات کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی خاموشی کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی-
دنیا ایران کے ساتھ جنگ کرنے کی توانائی نھیں رکھتی ، خطیب نمازجمعہ تھران
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 124