فروشگاه اینترنتی هندیا بوتیک
آج: Wednesday, 17 September 2025

www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

539019
حکومت افغانستان نے دھشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں پاکستان کے دعوے کو مسترد کر دیا۔
کابل میں سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر نے پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ھوئے اس دعوے کے مسترد کر دیا ہے کہ پاکستان میں دھشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے والے دھشت گرد گروھوں کے سرغنہ، افغانستان میں روپوش ہیں۔
انھوں نے جوابی الزام لگاتے ہھوئے کھا کہ کابل حکومت نے بارھا حکومت اسلام آباد کو ان دھشت گردوں کی فھرست فراھم کی ہے جو افغانستان کی سرزمین میں دھشت گردی کی وارادتوں میں ملوث رھے ہیں تاھم پاکستان نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نھیں کی۔
انھوں نے الزام لگایا کہ یہ دھشت گرد، پاکستان میں آزادی کے ساتھ گھوم پھر رھے ہیں اور وھاں بیٹھ کر افغانستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رھے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ھوئے دعوی کیا تھا کہ ان کے ملک میں دھشت گردی کی کارروائیاں انجام دینے والے افغانستان میں موجود ہیں اور انھیں پوری آزادی حاصل ہے۔
افغانستان اور پاکستان اکثر ایک دوسرے پر دھشت گرد گروھوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے رھتے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh