www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

570154
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینیئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے کھا ہے کہ کسی بھی دشمن کو ملکی سرحدوں کے قریب پھٹکنے کی اجازت نھیں دی جائے گی۔
تھران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوئے بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے کھا کہ سرحدی استحکام کی وجہ سے ایم کے او اور داعش کے دھشت گرد ایران میں دراندازی کرنے میں ناکام رھے ہیں۔
انھوں نے کھا کہ مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں اور اب تک دھشت گردوں کے متعدد اقدامات کو ناکام، ان کی ٹولیوں کو نابود اور بھت سے عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینیئر کمانڈر نے کھا کہ ھماری بری فوج کے جوان دشمن کی نقل و حرکت پر پوری نظر رکھے ھوئے ہیں اور کسی کو بھی ایران کی سرحدوں کے قریب پھٹکنے کی اجازت نھیں دی جائے گی۔
انھوں نے کھا کہ عالمی سامراجی طاقتیں خطے میں بدامنی پھیلا کر ایران کو نقصان پھنچانا چاھتی ہیں لیکن مسلح افواج کی چوکسی کی وجہ سے وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رھی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh