ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ کو متنبہ کرتے ھوئے کھا ہے کہ ایران کے خلاف دھمکیوں کا سلسلہ بند ھونا چاھیے۔
بی بی سی کو انٹرویو دیتے ھوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران مخالف نئی پابندیوں کے خلاف تھران بھی جوابی اقدامات کرے گا۔
انھوں نے کھا کہ ایران نے کسی بھی ملک کے ساتھ دشمنی کا آغاز نھیں کیا ہے اور نہ ھی کرے گا، ھمارا ایسا کوئی پروگرام نھیں ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دیکر کھی کہ ھمارا میزائیل پروگرام خالص دفاعی پروگرام ہے اور ھم اپنی سرزمین کا دفاع کرتے رھیں گے۔
محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی اور سعودی حکام کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ یہ لوگ عالمی قوانین اور ضابطوں کا احترام کریں اور ایران پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے لیے مشکلات کھڑی نہ کریں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے پانچ جمع گروپ کے ساتھ ھونے والے ایٹمی معاھدے کے بارے میں از سر نو مذاکرات کے امکان کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا۔
محمد جواد ظریف نے کھا کہ اگر امریکہ نے ایٹمی معاھدے کو توڑا تو ایران کے پاس بھی مختلف آپشن موجود ہیں جن پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
امریکہ ایران کو دھمکیاں دینا بند کردے، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 190