www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

201461
فلسطین کی حمایت میں تھران میں جاری چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کے شرکا نے فلسطینی عوام کی جد وجھد کی حمایت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے-
اس عالمی کانفرنس کے شرکا نے مظلوم فلسطینیوں پر صھیونی حکومت کے وحشیانہ مظالم کی مذمت کرتے ھوئے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی صدر کے بیان پر بھی شدید برھمی کا اظھار کیا-
فلسطین کی حمایت میں تھران میں جاری چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کے شرکا نے اپنے خطاب میں فلسطینی عوام کی تحریک آزادی کی حمایت پر زور دیا ہے-
کانفرنس کے پھلے دن اپنے خطاب میں لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے امریکی صدر کے اس بیان کے جواب میں کہ وہ امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنا چاھتے ہیں، سبھی اسلامی ملکوں سے کھا کہ وہ واشنگٹن میں اپنے سفارت خانے بند کر دیں-
لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کھا کہ امریکا فلسطینی علاقوں میں صھیونی بستیوں کی تعمیر کی پوری طاقت سے حمایت کر رھا ہے-
انھوں نے کھا کہ مظلوم فلسطینی عوام پر جو دباؤ ڈالا جا رھا ہے وہ اس لئے ہے کہ یا تو فلسطینی عوام خودکشی کر لیں یا صھیونی حکومت کو تسلیم کر لیں یا پھر اپنے علاقوں سے فرار کر جائیں-
انھوں نے اس بات پر زوردیتے ھوئے کہ مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں اسلامی ملکوں کے درمیان اتفاق اور اتحاد پیدا ھونا چاھئے، کھا کہ مشرق وسطی میں آگ کے شعلوں کے خاموش ھونے کا سلسلہ فلسطین سے شروع ھو گا اور فلسطین پر ھی ختم ھو گا-
ان کا کھنا تھا کہ فلسطینی عوام کی تحریک انتفاضہ کی حمایت میں تھران میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس، اسلامی مزاحمتی تحریک اور لبنان کی حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کرنے کا ایک بھترین موقع ہے-
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران نے لبنان کے عوام، اسلامی مزاحمتی تحریک اور لبنانی فوج کی ھمیشہ حمایت کی ہے اور نتیجے میں لبنان کا اھم علاقہ صھیونی حکومت کے قبضے سے آزاد ھوا اور صھیونی حکومت، دو ھزار چھے کی جنگ میں پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ھوئی-
عمان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر خالد المعولی نے بھی تھران میں جاری فلسطین کی حمایت کے زیرعنوان بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے کھا کہ مسئلہ فلسطین کی حمایت میں اسلامی جمھوریہ ایران کی کوششیں پوری امت اسلامیہ کے لئے قابل فخر ہیں-
عمان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات پر زور دیتے ھوئے کہ فلسطینی عوام کے مصائب و آلام ایک بھت بڑا انسانی المیہ ہے کہ جس سے پوری امت مسلمہ متاثر ہے، کھا کہ بیت المقدس کو اس وقت شدید خطرہ لاحق ہے-
انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ آج بیت المقدس کو اذان سے بھی محروم کر دیا گیا ہے، کھا کہ اسرائیل کے مخاصمانہ اقدامات عالمی امن و صلح کے لئے سنگین خطرہ ہیں- انھوں نے کھا کہ بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی دھجیاں اڑانے والے اسرائیلی اقدامات پر خاموشی بے حد خطرناک ہے-
عمان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کھا کہ اسرائیل، مسلمانوں کی توجہ مسئلہ فلسطین سے ھٹا کر دوسری جانب مرکوز کرانا چاھتا ہے اور وہ مسلمانوں کو ایک دوسرے سے لڑانے کی کوششوں میں مصروف ہے-
انھوں نے فلسطینی علاقوں میں صھیونی بستیاں تعمیر کرنے پر مبنی اسرائیلی اقدامات کی بھی سخت مذمت کرتے ھوئے کھا کہ وہ اس قسم کے اقدامات سے فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کردینا چاھتا ہے-
چھٹی بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کو فلسطین کی تحریک جھاد اسلامی کے سربراہ رمضان عبداللہ شلح نے بھی خطاب کیا اور کھا کہ صھیونی حکومت کے حالات اچھے نھیں ہیں اور وہ مشکلات و مسائل سے دوچار ہے-
انھوں نے مسئلہ فلسطین کے بارے میں رھبرانقلاب اسلامی کے اھم خطاب کا حوالہ دیتے ھوئے کھا کہ فلسطینی عوام کے لئے رھبرانقلاب اسلامی کے گرانقدر پیغامات اور اسرائیل کے مقابلے میں سخت اور طولانی جنگ میں فلسطینیوں کا ساتھ دینے پر ان کی تاکید لائق صد احترام اورقابل ستائش ہے-
فلسطین کی تحریک جھاد اسلامی کے سربراہ رمضان عبداللہ نے انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا اھتمام کرنے پر ایران کی حکومت، پارلیمنٹ اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کھا کہ ایران کا یہ اقدام مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور پشتپناھی میں اسلامی جمھوریہ ایران کے موقف کے استحکام اور پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے-
انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں دو روزہ چھٹی بین الاقوامی کانفرنس منکل کی صبح رھبرانقلاب اسلامی کے خطاب سے شروع ھوئی- اس کانفرنس میں دنیا کے اسّی ملکوں کے اعلی حکام، پارلیمانی ممبران اور مذھبی و سیاسی شخصیات پر مشتمل مجموعی طور پر سات سومھمان شریک ہیں -

Add comment


Security code
Refresh