بھار میں انتھا پسندی سے متاثر بانکا ضلع کے آنندپور پولیس آؤٹ پوسٹ علاقے کے جنگل میں دیر رات گئے پولیس اور نکسلیوں کے درمیان ھوئے تصادم میں نکسلی کمانڈر منٹو خیرا مارا گیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیو رنجن نے بتایا کہ ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤنواز) کے انتھا پسندوں کے خلاف پلوا جنگل میں اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور مقامی پولیس کی طرف سے سرچ آپریشن چلایا جا رھا تھا کہ راہ میں گھات لگائے بیٹھے انتھا پسندوں نے سرچ ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی ۔
انھوں نے کھا کہ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس میں مذکورہ نکسلی کمانڈ مارا گیا۔ مسٹر رنجن نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک اے کے 47 اور دو انساس رائفل برآمد کیں۔
انھوں نے بتایا کہ تصادم میں متعدد انتھا پسند زخمی ھوئے ہیں جنھیں ان کے ساتھی لے کر جنگل میں فرار ھو گئے۔
ھندوستان: پولیس اورنکسلیوں کے درمیان تصادم
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 201