بحرین کی شاھی حکومت کے سیکورٹی اھلکاروں نے ایک بار پھر خاندانی آمریت کے خلاف مظاھرہ کرنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
خبروں کے مطابق بحرین کی شاھی حکومت کے سیکورٹی اھلکاروں نے جمعے کی شام، عبداللہ العجوز نامی نوجوان کی مجلس ترحیم میں شریک لوگوں پر حملہ کر دیا اور انھیں سخت تشدد کا نشانہ بنایا۔
آمریت مخالف تحریک کے رکن عبداللہ العجوز کو چند روز قبل بحرین کی شاھی حکومت کے سیکورٹی اھلکاروں نے گولیاں مار کر شھید کر دیا تھا جسے بحرین کے انقلابی ذرائع نے ما ورائے عدالت قتل قرار دیا ہے۔
دارالحکومت منامہ کے جنوب مشرقی علاقے نویدرات میں بھی بحرینی پولیس نے پرامن مظاھرین کو پیلٹ گنوں نشانہ بنایا اور ان کے خلاف زھریلی آنسو گیس کا بے تحاشہ استعمال کیا۔
خبروں کے مطابق گزشتہ شب بحرین کے سات سے زائد علاقوں میں آمریت کے خلاف مظاھرے کئے گئے جن میں شریک لوگ شاھی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کر رھے تھے۔
بحرین میں فروری دو ھزار گیارہ سے انقلابی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام، منتخب جمھوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رھے ہیں۔
بحرین کی شاھی حکومت، عوام کے جمھوری مطالبات پورے کرنے کے بجائے، سعودی عرب کے فوجیوں کے ساتھ مل کر عوامی تحریک کو دبانے کی کوشش کر رھی ہے۔
پرامن مظاھرین کے خلاف بحرین کی شاھی حکومت کے پرتشدد اقدامات کے نتیجے میں درجنوں بحرینی شھری شھید ھو چکے ہیں۔ ھزاروں لوگوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیا ہے اور بعض کو طویل المدت قید کی سزائیں سنائی جا رھی ہیں۔
آمریت مخالفین پر بحرینی سیکورٹی فورس کا حملہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 141