سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے عادل الجبیر نے بغداد پھنچنے کے فورا بعد عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ھونے والے بیان میں، اس ملاقات کی تفصیلات بیان نھیں کی گئیں اور صرف اتنا کھا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے بغداد پھنچتے ھی وزیراعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی ہے۔
اس حوالے سے جاری ھونے والی فوٹیج میں بھی دکھایا گیا ہے کہ عراقی وزیراعظم اور دیگر سیاسی شخصیات بھی اس ملاقات میں موجود رھیں۔ سفارتی آداب کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کو پھلے اپنے عراقی ھم منصب سے ملاقات کرنا چاھیے تھا۔
سعودی وزیر خارجہ کے اس دورے کے بارے میں بغداد میں مختلف طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رھی ہیں کیونکہ ان کا یہ دورہ ، شام میں داعش کے ٹھکانوں پرعراقی فضائیہ کی پھلی بار بمباری کے محض ایک دن کے بعد انجام پایا ہے۔عراقی ڈکٹیٹر صدام کے زوال کے بعد سے کسی بھی اعلی سعودی عھدیدار کا یہ پھلا دورہ عراق ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کا دورہ بغداد
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 195