www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

619650
سعودی عرب سے ھزاروں پاکستانی مزدوروں کو نکالےجانے کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاھرہ کیا گیا اور حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ھونے والا احتجاجی مظاھرہ جموں کشمیر پیپلزنیشنل پارٹی کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر مظاھرین نے سعودی حکومتی اقدام کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
مظاھرین کا کھنا تھا کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران35 ھزار پاکستانیوں کو سعودی عرب سے نکال دیا گیا لیکن حکومت پاکستان خاموش ہے۔
مظاھرین کا کھنا تھا کہ ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ اپنے شھریوں کے مسائل سے بالکل لاتعلق ہے، جن محنت کشوں کو سعودی عرب سے نکالا گیا ہے ان کیساتھ تین سال کا معاھدہ کیا گیا تھا جس کا پاس نھیں رکھا گیا۔
مظاھرین کا کھنا تھا کہ ھزاروں پاکستانی محنت کشوں کو ان کی ڈیڑھ سال کی تنخواھیں بھی نھیں دی گئیں اوران کے گھروں میں فاقے چل رھے ہیں۔
واضح رھے کہ یمن کی جنگ میں پاکستان کے شریک نہ ھونے کے بعد سعودی عرب نے پاکستانی عوام کے خلاف اس قسم کی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh