www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

508026
جنگ یمن کے بے تحاشا اخراجات پورے کرنے کے لئے کویت اور سعودی عرب کے درمیان اختلاف پیدا ھو گیا۔
عرب پریس ذرائع کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنگ یمن کے بے تحاشا اخراجات کو پورا کرنے کے لئے کویت کی شرکت کے بارے میں سعودی حکام کی درخواست کے بعد کویت اور سعودی عرب میں سخت اختلاف ھو گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان نے جنگ یمن سے متعلق کئی ارب ڈالر کے اخراجات کو پورا کرنے سے متعلق کویت سے درخواست پر اس ملک کی مخالفت کے بعد سخت برھمی کا اظھار کیا ہے۔
یمن کے سرکاری ذرائع کے اعلان کے مطابق سعودی عرب کی درخواست کے بعد کویت نے جنگ یمن سے متعلق سعودی عرب کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ھوئے کھا ہے کہ وہ جنگ یمن کے اخراجات کو پورا کرنے میں شریک نھیں ھو گا۔
سعودی عرب نے دو ھزار سترہ میں اپنا فوجی بجٹ بڑھاتے ھوئے پچاس ارب، اسّی کروڑ ڈالر تک کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رھے کہ یمن پر سعودی عرب کے تقریبا دو برسوں سے جاری حملوں میں ریاض نے بیس لاکھ سے زائد مختلف قسم کے بم اور میزائل استعمال کئے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک گیارہ ھزار سے زائد یمنی شھری شھید ھو چکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh