پاکستان کے وزیر اعظم نے کھا ہے کہ ملک اور خطے میں جاری امن کوششوں کے تسلسل کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عھدے کی موجودہ مدت مکمل ھونے کے بعد انھیں مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کر دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق ملک اور خطے میں جاری پاکستانی فوج کی امن کی کوششوں کے تسلسل کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
جنرل قمرجاوید باجوہ کی مزید تین سال کے لیے بطور آرمی چیف تقرری پر بیان دیتے ھوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کھنا تھا کہ یہ فیصلہ کشمیر اور خطے کی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے جب کہ افغانستان میں گفت و شنید کی صورتحال بھی شامل ہے، ان حالات پر نظر ڈالتے ھوئے آئینی اختیار کے تحت وزیراعظم نے اپنی صوابدید کے مطابق فیصلہ کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خاندان کا تعلق گکھڑ منڈی گوجرانوالہ سے ہے۔ انھوں نے کینیڈین آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، نیول پوسٹ گریجویٹ اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پاکستان سے تعلیم حاصل کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیریر کا آغاز 24 اکتوبر 1980ء میں 16 بلوچ رجمنٹ سے کیا۔ وہ اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور این ڈی یو میں انسٹرکٹر رھے۔
پاکستانی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی وجہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 257