یورپی کمیشن نے آئرلینڈ کی سرحدوں سے متعلق برطانوی وزیر اعظم کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
منگل کے روز یورپی کمیشن کے جاری کردہ بیان میں برطانوی وزیر اعظم کی تجویز پر ردعمل ظاھر کرتے ھوئے کھا گیا ہے کہ بریگزٹ کے لیے کسی بھی قسم کے متبادل بیک اسٹاپ منصوبے کی کوئی گنجائش نھیں ہے۔
بیان میں آیا ہے کہ لندن اور یورپی یورپی یونین کے درمیان طے شدہ بیک اسٹاپ معاھدہ ھی بریگزٹ کے بعد کی صورتحال میں جمھوریہ آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کی سرحدوں تبدیلی کی روک تھام کا واحد راستہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمھوریہ آئرلینڈ بریگزٹ کے بعد یورپی یونین کے رکن کی حثیت سے تنظیم میں باقی رھے گا جب شمالی آئرلینڈ برطانیہ کے حصے کے طور پر یورپی یونین سے الگ ھوجائے گا۔
بیک اسٹاپ معاھدہ دونوں آئرلینڈ کے درمیان سرحدوں میں عملی تبدیلی کی روک تھام کرے گا اور برطانیہ اس بات کا پابند ھوگا کہ وہ محدود مدت تک شمالی آئرلینڈ کی سرحدوں کے حوالے سے یورپی یونین کے کسٹم قوانین پر عملدرآمد کرتا رھے۔
یورپی کمیشن نے برطانوی وزیراعظم کی تجویز مسترد کردی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 232