روس نے امریکہ کے تازہ میزائل تجربے کو انتھائی افسوسناک قرار دیا ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کھا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے پتہ چلتا ہے کہ واشنگٹن نے آئی این ایف معاھدے کو نابود کرنے کا فیصلہ بھت پھلے ھی کرلیا تھا۔
انھوں نے یہ بات زور دے کر کھی کہ روس امریکہ کے ساتھ اسحلہ کی دوڑ میں ھرگز شریک نھیں ھوگا۔امریکہ نے روس کے ساتھ ایٹمی میزائلوں میں کمی کے معاھدے آئی این ایف سے نکلنے کے محض بیس دن کے بعد درمیانہ فاصلے تک مارے کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔
درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا معاملہ اس وقت امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا سبب بن گیا ہے۔
امریکہ اور روس نے انیس سو ستاسی میں آئی این ایف معاھدے پر دستخط کیے تھے تاھم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ دو اگست کو اس معاھدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد یہ معاھدہ عملی طور پر ختم ھوگیا ہے۔
امریکہ کے کروز میزائل تجربے پر روس کا ردعمل
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 217