www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

426307
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے کھا ہے کہ بعض اسلامی ملکوں کے حکمرانوں کا ولایت پر عقیدہ نھیں ہے اسی لئے وہ امریکا اور صھیونی حکومت کے ھاتھ کا کھلونا بنے ھوئے ہیں۔
المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل عبدالملک بدرالدین الحوثی نے عید غدیر کے جشن سے خطاب کرتے ھوئے کھا کہ طاغوتی طاقتیں نہ صرف اس وقت یہ نھیں چاھتیں کہ یمن جیسے ممالک خود مختار رھیں بلکہ امریکا جیسی استعماری طاقتیں جو امت اسلامیہ کی دشمن ہیں دیگر ملکوں سے اپنا رابطہ آقا اور غلام جیسا رکھنا چاھتی ہیں۔
یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اس بات کا ذکرکرتے ھوئے کہ ولایت کا اصول مسلمانوں کو سبھی ظالموں اور سامراجی طاقتوں سے الگ کردیتا ہے کھا کہ امت اسلامیہ کے دشمن اور طاغوتی طاقتیں جو امریکا اور اسرائیل کی غلام ہیں امت اسلامیہ پر مسلط ھونا چاھتی ہیں۔
انصاراللہ کے سیکریٹری جنرل نے کھا کہ اگر ولایت نہ ھوتی تو داعش اور دیگر تکفیری دھشت گرد اور گمراہ کن گروھوں کے وجود میں آنے کا راستہ پوری طرح ھموار ھوجاتا اور اس سے امریکا اور اسرائیل کو یہ موقع مل جاتا کہ وہ امت اسلامیہ کے اندر تک اپنا پیر جمالیتے۔

Add comment


Security code
Refresh