www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

421213
متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنوبی یمن کی عبوری کونسل کے مسلح جتھوں نے صوبہ ابین میں مفرور اور مستعفی یمنی صدر منصور ھادی کے حامی مسلح جتھوں کے متعدد مراکز کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب یمن کی مستعفی حکومت کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات سے عبوری کونسل کی حمایت فی الفور بند کرنے کے مطالبہ کیا ہے۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق جنوبی یمن کی عبوری کونسل کے مسلح جتھوں نے جنھیں متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل ہے، صوبہ ابین کے شھر زنگبار میں سعودی عرب کی حمایت یافتہ مستفعی حکومت کے صدر منصور ھادی کے حامی مسلح جھتوں کے مراکز کا محاصرہ کرکے ھتھیار ڈالنے کو کھا ہےمتحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ عبوری کونسل کے مسلح جھتوں نے منصور ھادی کے مسلح جتھوں کو دھمکی دی ہے کہ ھتھیار نہ ڈالنے کی صورت میں ان پر حملہ کردیا جائے گا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق عبوری کونسل کے مسلح جتھوں نے زنگبار شھر میں صوبائی پولیس چیف کے دفتر کا بھی محاصرہ کر رکھا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمن کی مستعفی حکومت کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی یمن کی عبوری کونسل کی حمایت فوری طور پر بند کردے۔
جنوبی یمن میں متحدہ عرب امارات اور منصور ھادی کی حکومت کے حمایت یافتہ مسلح جتھوں کے درمیان جھڑپوں میں شدت کے بعد جاری کیے جانے والے بیان میں کھا گیا ہے کہ عبوری کونسل کے مسلح حملوں کے نتیجے میں سعودی عرب کی ان کوششوں کو دھچکا لگا ہے جو وہ دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کی غرض سے کر رھا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق پچھلے دو ھفتے سے سعودی حکومت اس بات کی کوشش کر رھی ہے کہ عبوری کونسل کے مسلح جتھوں کو عقب نشینی پر قائل کیا جائے تاھم ان کوششوں کا کوئی نتیجہ برآمد ھونا تو کجا عبوری کونسل نے منگل کی صبح ابین شھر پر بھی حملوں کا آغاز کردیا ہے جھاں منصور ھادی کے مسلح جتھوں سے ان کی شدید جھڑپیں ھو رھی ہیں۔
جنوبی یمن کی عبوری کونسل نے جمعرات کے روز عدن شھر کی چھاؤنیوں اور سرکاری عمارتوں پر بھی قبضہ کرلیا تھا اور ایک بیان جاری کر کے کھا تھا کہ وہ جنوبی یمن کو پھر سے ایک علیحدہ ملک بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
باخبر ذرائع کا کھنا ہے کہ عدن کے سقوط کے محض ایک روز کے بعد سعودی حکومت نے منصور ھادی کو حالات پر قابو پانے اور شھر پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے پانچ روز کی مھلت دی تھی۔ساڑھے چار سال سے یمن کے خلاف خونی جنگ میں مصروف سعودی اماراتی اتحاد نے اب جنوبی یمن کو پراکسی وار کا میدان بنا لیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh