www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

360928
ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے رھنماؤں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مظاھروں پر پابندی کی خلاف ورزی کرتے ھوئے، وسیع احتجاجی جلوس نکالیں۔
ایران کی اسنا خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سیکڑوں رھنماؤں نے سرینگر میں پمفلٹ اور لیفلیٹ تقسیم کرکے، عوام سے اپیل کی ہے کہ اس ھفتے نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد، اقوام متحدہ کے دفتر تک احتجاجی جلوس نکالیں۔
یاد رھے کہ ھندوستان کی مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر سے متعلق آئین کی دفعہ تین سو ستر اور پینتس اے منسوخ کرکے، کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کردی ہے۔ آئین کی دفعہ تین سو ستر اور پینتس اے ختم کرنے کا بل ھندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس ھوا ہے ۔
ھندوستانی آئین کی دفعہ تین سو ستر اور پینتس اے ختم ھونے کے بعد اب کشمیر میں غیر کشمیریوں کو غیر منقولہ جائیداد خریدنے اور سکونت اختیار کا حق حاصل ھوگیا ہے۔
ھندوستان کے اکثر صحافی اور سیاسی حلقوں کا کھنا ہے کہ مرکزی حکومت اپنے زیر انتظام کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاھتی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh