امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات میں کئی رکاوٹیں آئیں گی۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کھا ہےکہ واشنگٹن کو شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے پر مار کرنے والے میزائلوں کے تجربے پر تحفظات ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نےاعتراف کیا کہ امریکا پیونگ یانگ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر اتنی جلدی نھیں آیا، جتنی امید تھی۔
انھوں نے کھا کہ واشنگٹن جانتا ہے کہ تخفیف جوھری ھتھیار کے معاھدے میں کئی رکاوٹیں آئیں گی۔
مائیک پومپیو نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائلی تجربے کا حوالہ دیتے ھوئے کھا کہ میری خواھش تھی کہ وہ ایسا نھیں کرتے۔
واضح رھے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ھفتے اپنی شمالی بندرگاہ سے سمندر میں مختصر فاصلے پر مار کرنے والے 2 میزائل کا تجربہ کیا تھا۔
شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر امریکی تحفظات
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 253