جاپان کے وزیر اعظم نے ایران کے ساتھ سفارتی کوششیں جاری رھنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
جاپان کے وزیر اعظم آبہ شینزو نے فرانس میں گروپ سیون کے اجلاس کے موقع پر ایران کے سلسلے میں ٹوکیو کی سفارتی کوششیں جاری رھنے کے عزم پر تاکید کی۔
جاپانی وزیراعظم نےگروپ سیون کے اجلاس میں شریک ممالک کے سربراھوں سے ملاقات میں جون کے مھینے میں اپنے دورہ ایران اور رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نیز صدر ڈاکٹرحسن روحانی سے اپنی ملاقات کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق اس ملاقات میں گروپ سیون کے سربراھوں نے تاکید کی کہ کوئی بھی جنگ نھیں چاھتا تاھم ایسا نظر آتا ہے کہ ان سربراھوں نے آبنائے ھرمز میں امریکہ کی تجویز کردہ بین الاقوامی اتحاد کی تشکیل کے بارے میں کوئی گفتگو نھیں ھوئی ہے۔
دوسری جانب اخبار جاپان ٹائمز نے خلیج فارس میں امریکہ کے بحری اتحاد میں شامل ھونے کے لئے جاپان کو راضی کرنے کی غرض سے امریکی وزیردفاع مارک ایسپر کے دورہ ٹوکیو پر ردعمل میں لکھا کہ چونکہ جاپان کے وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر سے ایک بار پھر ملاقات کرنا چاھتے ہیں اس لئے جاپان نھیں چاھتا کہ امریکہ کے مجوزہ بحری اتحاد میں شامل ھونے کا فیصلہ کر کے اس ملاقات اور حکومت ایران کے ساتھ اپنے اجلاس کو نقصان پھنچائیں۔
جاپان کی ایران کے ساتھ سفارتی کوششیں جاری رھنے پر تاکید
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 408