www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

132819
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا ہے جبکہ نجران میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کی کارروائی ناکام بنا دی ہے دوسری جانب یمنی فوج نے دو ایئر ڈیفینس سسٹم کی بھی رونمائی کی ہے۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جنوبی سعودی عرب میں واقع صوبہ عسیر کے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو "قاصف کے دو" ڈرون طیارے سے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
المسیرہ ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اتوار کو ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قاصف کے دو ڈرون حملے سےافرا تفری مچ گئی پروازوں میں خلل پیدا ھوگیا ہے۔ یحی سریع نے کھا کہ یہ حملہ، یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ اقدامات، جرائم اور محاصرے کے جواب میں انجام پایا ہے۔ ابھا ایئرپورٹ حالیہ ھفتوں میں بارھا یمنی فوج اور رضاکار فورسز کے حملوں کا نشانہ بنتا رھا ہے۔
دوسری جانب یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سنیچر کو جنوبی سعودی عرب میں واقع صوبہ نجران کے علاقے الصوح میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کی اپنے اڈوں کی جانب پیشقدمی کے لئے ایک کارروائی کو ناکام بنا دیا۔
سعودی کرائے کے فوجیوں کے ساتھ یمنی فوج اور رضاکار فورسز کی جھڑپ میں متعدد سعودی جارحین ھلاک اور زخمی ھوگئے جبکہ ان کا فوجی ساز و سامان کو تباہ کردیا گیا۔
سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود یمن کی فوج اور عوامی فورسز کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ھو رھا ہے۔ درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ یمنی فوج نے ایک تقریب میں فاطر ایک اور ثاقب ایک نام کے دو ایئرڈیفینس سسٹم کی رونمائی کی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک پریس کانفرنس میں ان دونوں دفاعی سسٹم کی رونمائی کے بارے میں کھا کہ فاطر ایک میزائل سسٹم کو اندرون ملک تیار اور اپ گریڈ کیا گیا ہے اور اب تک اس سے کئی جارح اتحاد کے کئی جنگی طیاروں کو مار گرایا گیا ہے۔
یحیی سریع نے ثاقب ایک دفاعی سسٹم کے بارے میں کھا کہ اس سسٹم کو دوھزارسترہ سے استعمال کیاجا رھا ہے اور اسی سے چھے ستمبر کو شھر الحدیدہ میں دشمن کے آپاچی ھیلی کاپٹر کا مقابلہ کیا گیا تھا۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اس ایئرڈیفنس سسٹم کو ان علاقوں میں تعینات کرنے کی خبر دی ہے جو دشمن کے حملوں کے نشانے پر ہیں۔ یحی سریع نے کھا کہ یمن کے ایئرڈیفینس سسٹم، جارح سعودی اتحاد کے آپاچی ہیلی کاپٹروں کا مقابلہ کرنے میں ستّر فیصد کامیاب رھا ہے۔
واضح رھے کہ یمنی فوج کی میزائلی یونٹ اور عوامی رضاکار فورسز نے حالیہ دنوں میں برکان تین بیلسٹک میزائل سسٹم کی بھی رونمائی کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh