ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کھا ہے کہ ملک کی مسلح افواج نےدرپیش خطرات کے مقابلے کی غرض سے متعدد منصوبے تیار کر لیے ہیں۔
تھران میں کمانڈ اینڈ اسٹاف یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ھوئے ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کا کھنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج دشمن کو ملکی سرحدوں میں پر مارنے کی بھی اجازت نھیں دیں گی۔
انھوں نے باور تھری سیون تھری دفاعی نظام کی رونمائی کا ذکرتے ھوئے کھا کہ دنیا یہ سوچ بھی نھیں سکتی تھی کہ ایرانی جوان اس ٹکنالوجی تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
ایرانی دفاعی ماھرین کا کھنا ہے کہ باور تھری سیون تھری میزائل سسٹم سو اھداف کی نشاندھی اور ان کی درجہ بندی کر کے چھے اھداف کو بیک وقت نشانہ بنانے کی توانائی رکھتا ہے۔یہ نظام نچلی سطح سے پنسٹھ کلومیٹرکی بلندی تک فضائی دفاع کی توانائی رکھتا ہے اور تقربیا تین سو کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔
دشمن کو پر مارنے کی اجازت نھیں دیں گے، فوجی کوآرڈینیٹر
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 447