ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کھا ہے کہ امریکہ پچھلے چالیس برس سے ایران کی ترقی و پیشرفت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کر رھا ہے لیکن اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
تھران کے مھرآباد ایئر پورٹ پر امریکی جیل سے رھائی پانے والے ایرانی سائنسدان مسعود سلیمانی کے استقبالیے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کھنا تھا کہ ایرانی سائنسدانوں کی علمی ترقی اور کامیابیاں دشمنوں کی آنکھ میں کانٹا بنی ھوئی ہیں۔
انھوں نے کھا کہ امریکیوں نے ڈاکٹرسلیمانی کو بارھا پیشکش کی وہ ایران واپس جانے کے بجائے امریکہ میں رھنا قبول کرلیں تو انھیں چھوڑ دیا جائے گا لیکن اس وطن پرست سائنسداں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔
نامور ایرانی سائنسدان اور اسٹم سیل کے ماھر ڈاکٹر مسعود سلیمانی نے اپنی اسیری کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ امریکیوں کا مقصد صرف اور صرف ایرانی عوام سے دشمنی کرنا ہے۔
انھوں نے کھا کہ امریکی حکام نے دیگر قیدیوں کو یہ بتایا تھا کہ میں انتھائی خطرناک دھشت گرد ھوں تاکہ وہ میرے قریب نہ آئیں لیکن کسی نے بھی ان کے دعوے کو قبول نھیں کیا۔
ڈاکٹر مسعود سلیمانی امریکہ میں چودہ ماہ کی غیر قانونی حراست کے بعد گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ ز وریخ کے موقع پر آزاد ھوئے اور انھیں ایرانی حکام کی تحویل میں دیا گیا۔
ان کی آزادی ایران کی وزارت خارجہ، عدلیہ اور سیکورٹی اداروں کے تعاون اور کوششوں نیز سوئزرلینڈ کی حکومت کے تعاون سے طویل سفارتی کوششوں کے نتیجے میں انجام پائی ہے۔
اس عمل کے دوران ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل اور عدلیہ کے مشترکہ فیصلے کے تحت ایران میں جاسوسی کے الزام میں قید کی سزا کاٹنے والے امریکی شھری ژاؤ وانگ کو اسلامی ھمدردی کی بنیاد پر رھا اور سوئزر لینڈ کے حکام کے حوالے کیا گیا۔
ژاؤ وانگ کو جسے امریکی حکام پرنسٹن یونیورسٹی کا ریسرچ فیلو اور تاریخ میں پی ایچ ڈی کا طالبعلم قرار دیتے ہیں، سولہ جولائی دوہزار سترہ کو امریکی خفیہ اداروں کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایرانی سائنسدان اور تھران کی تربیت مدرس یونیورسٹی کے پروفیسر مسعود سلیمانی جن کا شمار دنیا کے معدودے چند اھم اور بڑے سائنسدانوں میں ھوتا ہے، اکتوبر دوھزار اٹھارہ میں مطالعاتی دورے پر امریکہ گئے تھے۔
وہ تربیت مدرس یونیورسٹی کی ھم آھنگی سے تحقیقاتی ویزے پر امریکہ گئے تھے امریکی حکام نے غیر قانونی طریقے سے اور یونیورسٹی اور تحقیقی اداروں کے پروٹوکول کو پامال کرتے ھوئے گرفتار اور پھر جیل منتقل کردیا تھا۔
ایرانی سائنسدان دشمنوں کی آنکھ میں کانٹا ہیں، جواد ظریف
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 305