www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

801490
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے استنبول میں ھارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر ترکی کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ترک ھم منصب مولود چاؤش اوغلو سے ملاقات میں مختلف دوطرفہ تعلقات کے پھلوؤں اور اھم ترین علاقائی اور عالمی مسائل منجملہ شام، عراق اور افغانستان کے حالات پر تبادلہ خیال کیا –
وزرائے خارجہ کی سطح پر آٹھویں ھارٹ آف ایشیا کا نفرنس پیر کو ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کی تقریروں سے شروع ھوئی۔
آٹھویں ھارٹ آف ایشیا کانفرنس کا پھلا اجلاس دوھزار گیارہ میں افغانستان کے مسائل پر توجہ دینے کے لئے منعقد ھوا تھا جس کا مقصد افغانستان کے بارے میں علاقائی ملکوں کے تعاون کو فروغ دینا ہے۔
ھارٹ آف ایشیا کانفرنس کے چودہ ممالک منجملہ ایران ترکی اور افغانستان ممبر ہیں اور دنیا کے سترہ ممالک اور اداروں کی اسے حمایت حاصل ہے۔

Add comment


Security code
Refresh