شمالی کوریا نے امریکی صدر کو بوڑھا قرار دیتے ھوئے کھا ہے کہ بے چین اور بے صبرے ٹرمپ متنازع بیانات دیکر ھمیں اشتعال دلانے کی کوشش رھے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا سے مذاکرات کرنے والی شمالی کوریا کی ٹیم کے سربراہ کم یونگ کول نے صدر ٹرمپ کو دماغ سے عاری بے پروا شخص قرار دیتے ھوئے کھا کہ صدر ٹرمپ کے بیان میں جھنجھلاھٹ سے صاف ظاھر ھورھا ہے کہ اب وہ بوڑھے ھو چکے ہیں۔
دوسری جانب شمالی کوریا کے سفیر برائے امریکا کم سونگ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا سے مذاکرات میں جوھری ھتھیاروں کی تلفی کا نکتہ حذف ھوچکا ہے اور اب ھمیں امریکا کے ساتھ طویل وقتی مذاکرات کرنے کی ضرورت ھی نھیں رھی ہے جس میں امریکا کا واحد مقصد مزید وقت حاصل کرنا تھا۔
واضح رھے کہ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان لفظی جنگ کا سلسلہ جاری ہے، ٹرمپ نے جدید اور خطرناک میزائل کے تجربات اور کم جونگ ان کی جانب سے آئندہ ھونے والے صدارتی الیکشن میں مداخلت کی کوشش پر شمالی کوریا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پرشمالی کوریا کے حکام نے بھی ٹرمپ کو اسی کی زبان میں جواب دیتے ھوئےخاموش کر دیا۔
ٹرمپ کو اسی کی زبان میں جواب دیاگیا
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 346