www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

712981
عالمی جوھری توانائی ادارے کے ڈائریکٹررافائل گروسی نے روسی خبر رساں ایجنسی ریانووستی کے ساتھ گفتگو کرتے ھوئے اس عزم کا اعاد ہ کیا ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران اور اس ادارے کے درمیان تعاون کا سلسلہ بدستور جاری رھے گا۔
انھوں نے ایران کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیتے ھوئے کھا کہ وہ ایران کے ساتھ امتیازی سلوک کا رویہ اپنانے کی اجازت نھیں دیں گے۔
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹرنے اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض کو انجام دینے پر، پُرعزم ھونے سمیت قانون کے پابند ہیں اور وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی پوری کوشش کریں گے۔
انھوں نے مزید کھا کہ وہ ایران جوھری سرگرمیوں سے متعلق آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹوں کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔
عالمی جوھری توانائی ادارے کےڈائریکٹرنے اس عزم کا اعاد ہ کیا کہ اسلامی جمھوریہ ایران اور اس ادارے کے درمیان تعاون کا سلسلہ بدستور جاری رھے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گروسی کو آئی اے ای اے کے سابق سربراہ یوکیا امانو کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جو 2009ء سے خدمات سر انجام دے رھے تھے اور اس سال جولائی میں 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh