عراق کے صدر برھم صالح نے کھا ہے کہ عوام کی خواھش کے مطابق عبوری وزیراعظم کانام قانونی مدت میں پیش کردیا جائے گا۔
عراق کے صدر برھم صالح نے ملک کی سیاسی اور سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے پارلیمانی دھڑوں کے سربراھوں سے ملاقات میں کھا کہ وہ قانونی مدت میں ایک عبوری وزیراعظم کا نام پیش کردیں گے ایسا نام جو محب وطن، اھل اور عوام کا من پسند ھوگا اور ھم اس کام کے پابند ہیں-
عراقی صدر نے تشدد اور تخریب کاری کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ھوئے کھا کہ پرامن طریقے سے مظاھرے کرنے کے تعلق سے مظاھرین کے قانونی حقوق کا بھی خیال رکھا جانا چاھئے اور ساتھ ھی آزادی بیان کی بھی رعایت ھونی چاھئے-
عراقی صدر نے کھا کہ سیکورٹی اداروں کو چاھئے کہ وہ اغوا کی وارداتوں اور جرائم پیشہ گروھوں کا بھرپور مقابلہ کریں اور سرکاری عمارتوں کی حفاظت کریں- اس درمیان عراقی فوج نے عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی حمایت کا اعلان کرتے ھوئے بغداد سے الحشد الشعبی کو نکالنے کے مطالبے کی مخالفت کردی ہے-
عراق کی مسلح افواج کے ترجمان عبدالکریم خلف نے دھشت گرد گروہ داعش کے خلاف الحشد الشعبی کی کامیابی کا ذکرکرتے ھوئے کھا کہ الحشدالشعبی عراقی وزیراعظم اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے زیرنظر اور فوج کا ھی حصہ ہے اور اس فورس کو بغداد سے باھر نھیں نکالا جاسکتا۔
قانونی مدت میں عبوری وزیراعظم کانام پیش کردوں گا، عراقی صدر
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 293