امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی کی سماعت کرنے والی جوڈیشری کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمانی جوڈیشری کمیٹی نے پے در پے سماعت کے بعد صدر ٹرمپ کے دو آرٹیکل کے تحت مواخذے کی منظوری دے دی جس کے بعد مواخذے کی قرار داد بدھ کو ایوان نمائندگان میں پیش کی جائے گی اور باضابطہ کارروائی کا آغاز ھوجائے گا۔
دوسری جانب وائٹ ھاؤس سے جاری بیان میں جوڈیشری کمیٹی کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ھوئے کھا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو سینیٹ سے شفاف انصاف کی امید ہے جو قانون کے تقاضوں کو پورا کرے گی۔ قبل ازیں ٹرمپ نے جوڈیشری کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظھار کرتے ھوئے سماعت میں حاضر ھونے سے انکار کردیا تھا۔
ٹرمپ پر ایک سیکیورٹی اھلکار نے الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی پر ڈیمو کریٹک پارٹی کے رھنما جو بائیڈن کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلیے دباؤ ڈالا تھا۔ اگر ایوان نمائندگان سے قرارداد منظور ھوجاتی ہے تو بل کلنٹن اور اینڈریو جانسن کے بعد ٹرمپ امریکا کے تیسرے صدر ھوں گے جن کا مواخذہ کیا گیا ھو۔
امریکی صدر ٹرمپ اب مواخذے سے بچ نھیں سکتے
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 310