www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

603262
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر نے کھا ہے کہ اس وقت مختلف قسم کی جدید ترین ٹیکنالوجی ملت ایران کے جوانوں کی بنائی ھوئی ہے اور مقامی ساخت کی ٹیکنالوجی نے ایران کو دنیا کے برتر ملکوں کی فھرست میں شامل کر دیا ہے۔
تھران میں خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس کے حکام اور کمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کھا کہ اگر خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس کی تیس سالہ کوششیں اور اقدامات نہ ھوتی تو آج ھمیں صنعت، معدنیات، انرجی اور اقتصاد سمیت مختلف میدانوں میں وسیع پابندیوں کا سامنا کرنا ھوتا لیکن اس ادارے کی کوششوں کے نتیجے میں اس وقت بھت سی ظالمانہ پابندیاں نہ صرف ناکام ھوگئی ہیں بلکہ داخلی صلاحیتوں کے فروغ کے موقع میں تبدیل ھوگئی ہیں۔
جنرل حاجی زادہ نے کھا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی بے مثال صلاحیتوں اور ایران اسلامی کے انقلابی جوانوں کے عزم و محرکات کے سھارے، مسائل برطرف اور راستہ ھموار ھوگیا اور یہ ایک ایسا آئیڈیل ہے جو دوسرے میدانوں میں بھی نمونہ عمل بن سکتا ہے۔
سپاہ انقلاب اسلامی کے ایئر و اسپیس فورس کے کمانڈر نے کھا کہ مقدس دفاع کے دوران کے انقلابی، جھادی اور الھامی جذبے کے ذریعے دیگر میدانوں میں بھی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh