تھران کے خطیب نماز جمعہ نے عوام کے معاشی مسائل حل کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
تھران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ موحدی کرمانی نے ایران کے اقتصاد کو نقصان پھنچانے کے لئے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ دشمن، پابندیاں عائد کر کے اپنے مذموم عزائم نھیں حاصل کرپائے گا۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے تاکید کے ساتھ کھا کہ ایران کے حکام کو تدابیر کے ذریعے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دینا چاھئے۔
خطبوں کے دوران نمازیوں نے ملت ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے اور اس کی مذمت کرتے ھوئے دشمنوں کی سازشوں کی ناکامی تک استقامت و پائیداری جاری رکھنے پر تاکید کی۔
تھران کے خطیب نماز جمعہ کی عوام کے معاشی مسائل حل کرنے پر تاکید
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 312