جماعت اسلامی اور اسلامی جمعیت طلباء نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے مابین ھونے والے تصادم میں مزید شدت آگئی ہے جس کی وجہ سے زخمیوں کی تعداد 35 ھوگئی ہے جب کہ ایک طالبعلم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا کر اپنی جان کی بازی ھار گیا ہے۔
اسلام آباد میں پمز اسپتال کے ترجمان کا کھنا ہے کہ دوران علاج جاں بحق ھونے والے طالبعلم طفیل رحمان کی نعش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
واضح رھے کہ اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں اسلامی جمعیت طلبہ اور سرائیکی اسٹوڈنٹس کونسل کے درمیان ھونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک طالبعلم ھلاک اور 35 زخمی ھو گئے تھے۔ تقریب کے مھمان خصوصی جماعت اسلامی کے رھنما لیاقت بلوچ تھے جنھیں اس واقعہ کے بعد بہ حفاظت وھاں سے نکال دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے جب کہ یونیورسٹی جمعہ کو بند کر دی گئی۔
اسلامک یونیورسٹی میں جھڑپ، 1 ھلاک، 35 زخمی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 256