www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

198287
امریکا کی نائب وزیر خارجہ کے اسلام آباد دورے کے مد نظر پاکستان کے مختلف شھروں میں امریکا کے خلاف مظاھرے ھوئے ہیں۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دسیوں ھزار پاکستانی شھریوں نے پیر کے روز سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر ھاتھ میں لے کر امریکا کی نائب وزیر خارجہ کے پاکستان دورے کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظھار کیا۔
مظاھرے میں شامل پاکستانی شھری امریکا کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رھے تھے اور انھوں نے امریکی دھشت گردی سے مقابلے کے لئے اسلام آباد سے سنجیدہ اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔
مارچ میں شامل مظاھرین نے امریکا اور اسرائیل کے پرچم کو نذر آتش کیا اور استقامت کے محاذ کی حمایت کا اعلان کیا۔ مظاھرین نے تاکید کی کہ وہ اس بات کی کبھی اجازت نھیں دیں گے کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کی آماجگاہ بنے۔
مظاہرے میں شامل پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کے رھنماؤں نے تاکید کی ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے چھلم تک پورے ملک کے مختلف شھروں میں امریکی مخالف مظاھروں کا سلسلہ جاری رھے گا۔
امریکا کی نائب وزیر خارجہ الیس ولز پیر کے روز اسلام آباد پھنچی ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کرنے اور مغربی ایشیا میں امریکی اھداف کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ بننے والے دو اھم ترین ایرانی اور عراقی کمانڈروں جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مھدی المھندس کی ایک ساتھ بغداد میں موجودگی، ٹرمپ کی انٹیلی جینس ٹیم کے لیے بھترین موقع تھا اور اسے وہ ھاتھ سے جانے دینا نھیں چاھتی تھی، لھذا امریکیوں نے داعش کے خلاف جنگ کرنے والے دو عظیم جرنیلوں پر بزدلانہ حملہ کرکے تاریخ کے انتھائی گھناؤنے اور بڑے جرم کا ارتکاب کیا۔
البتہ عراق میں قائم امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈے پر ایران کے جوابی حملے نے ٹرمپ انتظامیہ کے چھکے چھڑا دیے ہیں اور انھیں ایران کی فوجی طاقت کا اگر پھلے اندازہ نھیں تھا تو اب ضرور ھوگیا ہے۔
یھی وجہ ہے کہ امریکی حکام اب خطے میں ایران اور اس کے دیگر اتحادیوں کے مزید انتقامی حملوں کے خوف سے اپنی نیندیں حرام کر رھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh