عراقی سرزمین رواں سال کے اختتام تک امریکہ کے باوردی دھشتگردوں سے پاک ھو جائے گی۔
النھرین کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے سکیورٹی اور دفاعی کمیشن کے رکن علی الغانمی نے کھا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک امریکہ کے تمام فوجی عراق سے نکل جائیں گے۔
انھوں نے کھا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے سلسلے میں عراقی پارلیمنٹ کے قانون پر عملدرآمد، عراقی حکومت کا فرض ہے۔
الغانمی نے کھا کہ عراقی حکومت نے اس سلسلے میں بعض اقدامات انجام دئے ہیں اور رواں برس کے اختتام تک امریکی دھشتگرد عراق سے نکل جائیں گے۔
واضح رھے کہ اس سے قبل حزب اللہ عراق کے ترجمان محمد محیی نے کھا تھا کہ فرزندان عراق اپنے ملک میں امریکی دھہشتگردوں کی غیر قانونی موجودگی کا سلسلہ ختم کرنے کے لئے کوشاں رھیں گے۔
انھوں نے مزید کھا تھا کہ حزب اللہ عراق ، امریکہ کی جانب سے بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کے بعد سیاسی ، سماجی اور دیگر شعبوں میں اپنی بھرپور سرگرمیاں جاری رکھے گی ۔
بغداد ایئرپورٹ پر امریکہ کے دھشتگرد فوجیوں نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومھدی المھندس بزدلانہ طور پر شھید کر دیا تھا جس کے بعد عراقی ممبران پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو ایک بل پاس کر کے عراق سے غیرملکی فوجیوں کو باھر نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز پر امریکہ مردہ آباد اور اسرائیل مردہ آباد کے نعرے بھی لگائے۔
سپادہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومھدی المھندس اپنے آٹھ ساتھیوں سمیت تین جنوری کو دھشتگرد اور جارح امریکی فوجیوں کے فضائی حملے میں شھید کر دئے گئے تھے۔شھید جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر عراق کے دورے پر گئے تھے۔
شھید جنرل قاسم سلیمانی اور ابومھدی المھندس مغربی ایشیا میں داعش سمیت متعدد تکفیری دھشتگرد گروھوں کے خلاف جاری جنگ میں فرنٹ لائن کے مجاھد تھے اور دونوں نے خطے میں سرگرم دھشتگردوں کو ناکام بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
2020 کے اختتام تک امریکیوں کو ملک چھوڑ دینا ھوگا: عراقی دفاعی کمیشن
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 159