www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

010584
جینیوا میں قائم اقوام متحدہ کے یورپی دفتر میں ایران کے مستقبل مندوب نے کھا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو شھید کر کے امریکہ نے خطے کے امن و استحکام کو نقصان پھنچایا ہے۔
آئی آرآئی بی نیوز کے مطابق منگل کو جینیوا میں دوھزار بیس کی پھلی ترک اسلحہ کانفرنس ھوئی جس میں ایران کے نمائندے اسماعیل بقایی ھامانہ نے کھا کہ امریکہ نے جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کو نشانہ بنا کر خطے کے امن و استحکام پر ایک ھولناک ضرب لگائی ہے۔
انھوں نے کھا کہ امریکہ نے اپنے اس قدام سے انسانی حقوق و تمدن کا مذاق اڑانے کے ساتھ ساتھ تمام بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔
اسماعیل بقایی ھامانہ کا کھنا تھا کہ مغربی ایشیا میں ھونے والے بلوے، قتل عام، عدم استحکام، بد امنی اور اختلافات کی بنیادی وجہ امریکی دھشتگردوں کی موجودگی ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ ایک ملک کے سرکاری مھمان کو شھید کرنے پر مبنی امریکہ کے غیر قانونی اقدام پر خاموشی اسے اور زیادہ گستاخ بنا دے گی۔
انھوں نے ترک اسلحہ کانفرنس کے شرکا سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کے غیر قانونی اور دھشتگردانہ اقدامات کا مقابلہ کریں۔
اسماعیل بقایی ھامانہ نے امریکی سفیر کو خطاب کرتے ھوئے کھا کہ تم نے ھمارے ایک قومی ھیرو کو شھید کرکے اسے ختم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اب ھمیشہ کے لئے ایرانی عوام کے دل و دماغ میں بس چکا ہے اور ظلم و ستم سے مقابلے اوراستقامت کا ایک مثال بن گیا ہے۔
واضح رھے کہ امریکی صدر کے براہ راست حکم سے امریکہ کے باوردی دھشتگردوں نے بغداد ایئرپورٹ کے قریب ایک کاروائی کر کے محاذ استقامت کے عظیم کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو ان کے ساتھیوں کے ھمراہ شھید کر دیا تھا۔امریکہ کے اس اقدام کو دنیا کے بھت سے ممالک نے ایک غیر قانونی اور دھشتگردانہ اقدام قرار دیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh