بغداد آپریشنل کمانڈ نے بغداد کے تحریر اسکوائر پر مظاھرے میں بیٹھے مظاھرین کی طرف سے سیکورٹی اھلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کی اطلاع دی ہے۔
العراقیہ چینل کی رپورٹ کے مطابق بغداد آپریشنل کمانڈ نے تاکید کی کہ تحریر اسکوائر پر مظاھروں میں شامل کچھ افراد مسلح ہیں جو سیکورٹی اھلکاروں پر فائرنگ کر رھے ہیں۔
بغداد آپریشنل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ ھمیں پورا یقین ہے کہ مظاھرین کے درمیان کچھ ایسے افراد ہیں جن کے پاس سائلنسر ھتھیار ہیں اور وہ سیکورٹی پر تعینات اھلکاروں پر فائرنگ کر رھے ہیں جن میں اب تک متعدد سیکورٹی اھلکار زخمی ھو چکے ہیں۔
بغداد آپریشنل کمانڈ نے مظاھرین سے اپیل کی ہے کہ وہ مظاھروں میں شامل مسلح افراد کی شناخت کرنے اور ان کی گرفتاری میں سیکورٹی اھلکاروں کی مدد کریں۔
بغداد آپریشنل کمانڈ کے بیان میں آیا ہے کہ سیکورٹی اھلکار مظاھرین کی حفاظت کے لئے تحریر اسکوائر کے نزدیک تعینات ہیں اور ان پر مسلسل دوسرے دن نا معلوم مسلح افراد کی جانب سے حملے کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب عراقی میڈیا نے مشرقی بغداد کے الرصافہ علاقے میں ھلکے اور بھاری ھتھیاروں سے فائرنگ کے تبادلے کی اطلاع دی ہے۔
عراق سے ایک اور خبر یہ ہے کہ عراقی وزیر اعظم نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کی جانب راکٹ فائر کئے جانے کے واقعات کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
بغداد، مظاھرین کے درمیان سے پھر سیکورٹی اھلکاروں پر ھوئی فائرنگ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 159