اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی مشیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا بدترین صدر قراردیا ہے۔
فرانس کے ٹیلی ویژن چینل چوبیس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی مشیر جفری ساچز نے اس بات کا ذکرکرتے ھوئے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا اور حتی خود امریکی عوام کے لئے ایک ناموزوں اور خطرناک شخص ہیں انھیں امریکا کا بدترین صدر قراردیا -
ترقیاتی امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی مشیر جفری ساچز نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کے ٹرمپ کے حکم کا حوالہ دیا اور امریکی صدر کو مخاطب کرتے ھوئے کھا کہ تم ایسا نھیں کرسکتے کہ وائٹ ھاؤس میں بیٹھ کر ایک ایرانی عھدیدار کو قتل کرنے کا حکم دو اور اس کو ایک معمول کی بات بتاؤ اور اس اقدام کو صحیح ٹھہراؤ -
گوترش کے خصوصی مشیر نے ایٹمی معاھدے سے امریکا کی علیحدگی کے بارے میں بھی کھا کہ المیہ یہ ہے کہ ایک صحیح سمجھوتے پر ایران اور دنیا کے دیگر ملکوں کے درمیان مذاکرات انجام پائے اور معاھدہ طے پایا لیکن ٹرمپ نے اس بین الاقوامی معاھدے کو ختم کردیا اور پوری دنیا کو جنگ کے دھانے پر پھنچا دیا اور یہ ایک طرح کا پاگل پن ہے۔
ٹرمپ امریکا کے بدترین صدر، اقوام متحدہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 164